دنیا بھر میں ہر سال 13 لاکھ سے زیادہ بچے تپ دق(ٹی بی)میں مبتلا ہوجاتے ہیں ،طبی ماہرین

Published on March 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 909)      No Comments

5
پیرس (یواین پی)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 13 لاکھ سے زیادہ بچے تپ دق(ٹی بی)میں مبتلا ہوجاتے ہیں جن میں سے 10فیصد اس مرض کی شدت کا شکار ہوتے ہیں۔ہارورڈ سکول آف پبلک ہیلتھ کی ٹی بی کے شکار پندرہ سال سے کم عمرکے 10 لاکھ بچوں پر کی گئی تحقیق اور سابقہ مریضوں کی رپورٹس کے مطالعے کے بعد جاری کی گئی حالیہ رپورٹ کے مطابق یہ تعداد عالمی ادارہ صحت کے2011 ء کے اعداد و شمار سے دوگنا جبکہ دنیا بھر میں رجسٹرڈ ہونے والے ٹی بی کے مریضوں سے تین گنا زائد ہیں۔جن بچوں پر تحقیق کی گئی ان میں سے 40 فیصد کا تعلق جنوب مشرقی ایشیاء اور 28 فیصد افریقہ سے تھے جبکہ باقی مریضوں کا تعلق دنیا کے دوسرے خطوں سے تھا۔ادارے کے محقق ٹیڈ کوہن کا کہنا تھا کہ اس مرض کا سب سے زیادہ شکار پندرہ سال سے کم عمر کے بچے ہوتے ہیں جو کہ کل عالمی آبادی کا ایک چوتھائی ہیں،بچوں کی اکثریت میں اس مرض کی تشخیص ہی نہیں ہو پاتی کیونکہ وہ نہ تو بیان کے قابل ہوتے ہیں اور نہ ہی کم عمری کے باعث ان کا لعاب دہن حاصل کیا جا سکتا ہے تاکہ اس پر تحقیق کی جا سکے۔رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے میری بشیر انسٹیٹیوٹ برائے متعدی امراض و تحفظ انسانی صحت سڈنی کی بین میرس کا کہنا تھا کہ یہ اس مرض کے حوالے سے اہم اور قابل قدر کوشش ہے۔ہماری ہر کوشش کا مقصد متعدی امراض کی تشخیص اور ان کی روک تھام ہونا چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes