الیکشن کمیشن آف پاکستان کی قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل

Published on October 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 8 نشستوں پر 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی سامان کی وصولی سے نتائج تک پریذائیڈنگ افسران کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی، ایف سی، رینجرز اور پولیس کی جانب سے الیکشن کے روز ڈیوٹی سر انجام دی جائے گی، پریذائیڈنگ افسران فارم 45 کی تصویر ریٹرننگ افسر کو واٹس ایپ کریں گے۔پریذائیڈنگ افسران کو موبائل فون کی لوکیشن آن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فارم 45 کی اصل کاپی ریٹرننگ افسران کے حوالے کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار اپنے پولنگ ایجنٹ کی تربیت یقینی بنائیں، پریزائیڈنگ افسر دستخط شدہ فارم 45 کی کاپی ایجنٹ کو دینے کا پابند ہوگا۔ مانیٹرنگ کے لیے ریٹرننگ افسران نے خصوصی کنٹرول روم قائم کیے ہیں۔ کنٹرول رومز میں متعلقہ ڈی سی، پولیس، رینجرز اور فوجی حکام موجود ہوں گے۔ شکایات کے ازالے کے لیے صوبائی اور وفاقی سطح پر بھی کنٹرول روم قائم ہے۔ کنٹرول روم صبح 7 بجے سے نتائج مکمل ہونے تک فعال رہیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy