ارطغرل غازی پاکستان پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال

Published on December 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں دنیا بھر میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ترک اداکار انجین التان دوزیتان پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ایئرپورٹ پہنچنے پر معزز مہمان کا پاکستانیوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔انجین التان دوزیتان کی پاکستان آمد کی تصدیق ترک سفارتخانے کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھی کر دی گئی ہے۔ خبریں ہیں کہ ارطغرل غازی کے نام سے مشہور یہ اداکار نجی کمپنی کی جانب سے خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی انجین التان دوزیتان کے دورہ پاکستان کی چہ مگیوئیاں ہوتی رہی ہیں لیکن اب انہوں نے اچانک لاہور پہنچ کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک اداکار لاہور کے علاوہ اسلام آباد کا بھی دورہ کریں گے۔ تاہم ترک سفارتخانے کی جانب سے جاری ٹویٹ میں ان کی دیگر مصروفیات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog