عوام کیلئے شاندار خبر عید الفطر کس تاریخ اور کس دن ہو گی ؟ اعلا ن ہو گیا

Published on June 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 899)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں شوال کا چاند 25 جون ( بروز اتوار) نظر آجائے گا اور عیدالفطر 26 جون کو ہوگی۔محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق فلکیات کے پیرامیٹرز تجویز کرتے ہیں کہ شوال کا نیا چاند 25 جون کو دیکھا جاسکے گا۔محکے کے مطابق ‘شوال کا چاند 24 جون کی صبح 7 بج کر 31 منٹ پر کراسنگ کنجنکشن پوائنٹ پر پیدا ہوجائے گا اور رمضان کی 29 تاریخ یعنی 25 جون کی شام واضح طور پر دکھائی دے گا۔میٹ آفس کا کہنا ہے کہ عید الفطر کا چاند ملک کے زیادہ تر علاقوں میں دکھائی دے گا تاہم موسم ‘کافی یا جزوی ابرآلود’ ہوگا۔دوسری جانب پشاور کی مسجد قاسم کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی سمیت دیگر علماء4 کی جانب سے چاند کی شہادت کے آزاد اعلانات کے بعد پیدا ہونے والے تنازع سے نمٹنے کے لیے وزارت مذہبی امور نے رواں سال مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes