باؤلرز نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں کو مشکل میں ڈالیں گے: مصباح الحق

Published on December 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ہمارے بیٹسمین چیلنج ہوں گے تو کیویز کے بیٹسمینوں کو بھی ہمارے باؤلرز مشکل میں ڈالیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ ویڈیو کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کوئنز ٹاؤن سے آن لائن پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا ‏کہ نیوزی لینڈ کے پاس لوکی فرگوسن کی شکل میں تیز رفتاری سے باؤلنگ کرنے والا باؤلر ہے تو ہمارے پاس بھی تین چار باؤلرز ہیں جو بڑی تیز رفتاری کے ساتھ باؤلنگ کر سکتے ہیں اگرچہ ان میں تجربہ اتنا نہیں ہے لیکن مہارت اور تیز رفتاری میں کم نہیں ہیں۔ ہمارے بیٹسمین چیلنج ہوں گے تو نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں کو بھی ہمارے بولرز مشکل میں ڈالیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں قوانین سخت ہیں، ہم قوانین کا احترام کرتے ہیں اور احترام کیا بھی ہے۔ بدقسمتی سے آئسولیشن کے دوران ٹیسٹ مثبت آئے اور ٹریننگ نہ کر سکے اور جو کووڈ 19 پروٹوکولز کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بتایا گیا وہ دانستہ طور پر غلطیاں نہیں کی گئی تھیں، ابھی سب سیٹ ہو رہے تھے کہ اس دوران خلاف ورزیاں ہوئیں اور اس کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی وضاحت کی اور اس کے کوئی خلاف ورزی بھی نہیں ہوئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog