اوکاڑہ؛محکمہ انٹی کرپشن نے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین قابضین سے واگزار کر الی

Published on December 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی )محکمہ انٹی کرپشن نے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین قابضین سے واگزار کر الی ملزمان کے خلا ف رپٹ درج کرلی گئی قابضین نے مختلف فصلیں بیج رکھی تھیں جسے ضائع کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ موضع لدھے والے کے علاقہ میں واقع سرکاری زمین پر محمد یٰسین ولد محمد انور ،شاہ نوا ز ولد غلام رسول ، محمد اشرف ولد محمد شریف اور محمد یٰسین ولد سخی نے برسیم، جوی اور آلو وغیرہ کی فصلیں کاشت کر رکھی تھیں سرکل آفیسر محکمہ انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ محمد افضل خان نے دیگر سرکاری افسران اور اہلکار وں کی موجودگی میں 128کینال زرعی اراضی کا قبضہ واگزار کر الیا زمین کی مالیت تین کروڑ اور بیس لاکھ بتائی جاتی ہے موقع پر اعلان کیا گیا کہ آئندہ جس نے بھی قبضہ کیا اس کے خلا ف باضبطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes