بلوچستان کے عوام خود کو تعلیم و تربیت اور تعمیری سرگرمیوں سے منسلک رکھیں،جنرل سرفراز علی

Published on May 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی) کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے باشعور عوام استحکام بلوچستان کا مظہر اور صوبے کے روشن مستقبل کی دلیل ہیں،ہفتہ کو آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ کے ہمراہ لورالائی میں قبائلی عمائدین سے خطاب میں علاقے کے عوام کے مثبت کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا کور کمانڈر نے بزرگ سابق گورنر بلوچستان سردار گل محمد خان جوگیزئی کی تاریخی خدمات کو بھی سراہا اور نوجوان نسل کو ان کے تجربات سے رہنمائی حاصل کرنے کی تاکید کی کور کمانڈر نے اس امید کا اعادہ کیا کہ لورالائی کے عوام تعلیم و تربیت کو اپنا شعار بناتے ہوئے خود کو تعمیری سرگرمیوں سے منسلک رکھیں گے اور پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes