پی ڈی ایم اورحکومت کے درمیان سیمی فائنل میچ آج لاہور ”مینار پاکستان “ گراﺅنڈ میں ہوگا

Published on December 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments


لاہور(یواین پی) اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی تحریک کے پہلے مرحلے کا آخری جلسہ آج (اتوار) مینار پاکستان پر منعقد ہوگا، جلسے میں تحریک کے اگلے مراحل کے اعلان کیا جائے گا،جلسے میں پی ڈی ایم کے اتحاد میں شامل جماعتوں کی قیادت اور مرکزی رہنما شریک ہوں گے، جلسے سے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے، حکومت نے پی ڈی ایم کو جلسے کی باضابطہ اجازت نہیں دی اور اسی تناظر میں امن و امان کو قابو میں رکھنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی تحریک کے پہلے مرحلے کا آخری جلسہ آج اتوار کو مینا رپاکستان پر شیڈول ہے تاہم اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے کسی بھی طرح کی رکاوٹ کی صورت میں حکمت عملی کے طور پر سڑک پر بھی جلسہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے ممکنہ رکاوٹوں کے پیش نظر متبادل پلان بھی تیار کر رکھے ہیںجس کا مقصد جلسے کو کسی نہ کسی صورت کامیاب بنانا ہے۔پی ڈی ایم کے لاہو رکے جلسے میں ملک بھر سے اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان شریک ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے تمام کارکنان کو ہر طرح کی رکاوٹیں عبور کر کے لاہور پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اراکین اسمبلی، عہدیدار او رٹکٹ ہولڈرز کارکنوں کے ہمراہ پنڈال میں پہنچیں گے۔ یہ بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ کارکنوں کو جہاں پر روکا جائے وہیں پر دھرنا دیدیا جائے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل جاتی امراءمیں مرکزی قیادت اور سینئر رہنماﺅں کا غیر رسمی مشاورت اجلاس بھی متوقع ہے جس میں تحریک کے آئندہ مراحل کیلئے حتمی فیصلوںپر غوروخوض کر کے اس کا جلسے میں اعلان کیا جائے گا،پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جلسے سے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرینگے۔دوسری جانب پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کی قیادت نے بھی اپنے کارکنوں کو جلسے میں بھرپو رشرکت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے بھی امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے اپنی تیاریاں مکمل کرکے پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کردیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题