للیانی،یونین کونسل سرہالی کلاں مسائل کا گڑھ بن گئی ،فوری نوٹس کا مطالبہ

Published on March 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 523)      No Comments

\"PHOTO
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)یونین کونسل سرہالی کلاں مسائل کا گڑھ بن گئی، منتخب نمائندوں نے منہ موڑ لیا، سٹرک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گندے پانی کی نکاسی کا نظام در ہم بر ہم، جوہڑوں کیلئے مختص جگہ پر با اثر افراد کا قبضہ، واٹر سپلائی کا منصوبہ ناکارہ، اہلیان علاقہ مضر صحت پانی پینے سے خطر ناک بیماریوں میں مبتلا، وزیر اعلی پنجاب ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ’’ یونین آف جرنلسٹ مصطفی آباد‘‘ کی طرف سے کئے گئے ایک سروے میں سرہالی کلاں کے رہائشیوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا گاؤں حلقہ پی پی175کے پسماندہ ترین دیہات میں کیا جاتا ہے، سٹرک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے گاڑیاں کھٹکارہ اور دس منٹ کا سفر45منٹ میں با مشکل طے ہوتا ہے،جس کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال لیجانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ڈاکو بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار سٹرک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے راہ گیروں کو لوٹنے میں مصروف نظر آتے ہیں، جوہڑوں کیلئے مختص کی گئی جگہ پر گاؤں کے ہی چند با اثر افراد نے قبضہ جما رکھا ہے، جن کے خلاف انتظامیہ کوئی کاروائی نہیں کر رہی، گندے پانی کی نکاسی کا نظام بھی در ہم بر ہم ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے گلیاں جوہڑوں کا نقشہ پیش کر رہی ہیں۔ واٹر سپلائی کا منصوبہ بھی ناکارہ ہو چکا ہے زیر زمین پانی انتہائی مضر صحت ہونے کی وجہ سے اہلیان سرہالی کلاں خطر ناک بیماریوں کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن رہے ہیں، منتخب نمائندے ووٹ لیکر غائب ہو چکے ہیں، کوئی سننے والا نہیں۔ اہل دیہہ نے وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی او قصور ایم این اے چوہدری سلمان حنیف خاں، ایم پی اے و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن محمد یعقوب ندیم سیٹھی سے فوری نوٹس لیتے ہوئے مسائل کو حل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme