بارشیں برسانے والا سسٹم لاہور سمیت پنجاب بھر میں داخل

Published on December 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

لاہور (یواین پی) محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا شمال مغرب ہواؤں کا ایک سسٹم لاہور سمیت پنجاب بھر میں داخل ہوگیا ہے۔ اس سسٹم کے باعث دسمبر کے اختتام اور جنوری کے آغاز میں بارشوں کا امکان ہے۔ جس سے لاہور میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برف پڑنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات نے دعویٰ کیا ہے۔ کہ رواں ماہ اور آنے والے دنوں میں پڑنے والی سردی سے سردی کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے اور ان دنوں میں شہر کا درجہ حرارت 1 تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز شہر کا رات کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes