کشمیر اور نئی دہلی کے درمیان دوریاں بڑھ گئیں

Published on April 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments


جموں کشمیر(یو این پی) عام شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر اور ریاست کے سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد نے کہا کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں وزیر اعظم کی کشمیر پالیسی حقائق پر مبنی نہیں ہے اور ریاست کے لوگوں کو تھکا دینے کا جو طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے اس کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہو سکتے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد نے بڈگام کے مختلف علاقوں میں دو کمسن طالب علموں سمیت آٹھ عام شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اعتماد سازی بحال کرنے کی پالیسی اپنانے کے بجائے ظلم و جبر ڈھانے کا جو طریقہ اختیار کیا ہے اسے نئی دہلی اور ریاست جموں و کشمیر کے درمیان مزید دوریاں بڑھ سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ زمینی سطح پر کام نہیں کیا گیا تھا اور جلد بازی میں ضمنی الیکشن کرانے کا جو فیصلہ کیا گیا اس سے جمہوریت کو بہت بڑا دھچکہ لگا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes