پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گا، احسن اقبال

Published on February 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

امریکا اور یورپی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ امن کوششوں میں پاکستان کا ساتھ دیں
اسلام آباد(یوا ین پی)وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گا،اسلام آباد عالمی برادری پر بھارت کو مظالم سے روکنے کیلئے زوردیتا رہے گا۔گزشتہ ر وزامریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب سے خطاب میں وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت کرتا آرہا ہے، کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتے رہیں گے اورپاکستان عالمی برادری پر بھارت کو مظالم سے روکنے کیلئے زوردیتا رہے گا۔تقریب کے دوران امریکا میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیداراستحکام کیلئے مسئلہ کشمیرکا حل ناگزیر ہے۔تقریب میں کشمیریوں کی جدوجہد کو خصوصی گانا چلا کربھی دکھایا گیا۔ واضح رہے کہ واشنگٹن میں عالمی جیو پولیٹیکل خطرات کے موضوع پر سیمینار سے خطاب میں وزیرداخلہ نے کہا تھا کہ اقتصادی ترقی کے ذریعے ہی امن و استحکام کو پائیدار بنایا جا سکتا ہے، امریکا اور یورپی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ امن کوششوں میں پاکستان کا ساتھ دیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں45 سے 70 فیصد علاقہ انتہا پسندوں کے قبضے میں ہے جب کہ افغانستان میں داعش کا جمع ہونا پورے خطے کے لیے خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جب کہ پاکستان آج تک سوویت یونین کے خلاف جنگ کی قیمت ادا کر رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme