آرمی چیف کا ائیر فورس کے آپریشن بیس کا دورہ ، پاک چین مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا

Published on December 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 105)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئرفورس کے آپریشنل بیس کا دورہ کر کے پاک چین مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئرچیف مجاہد انور خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین ایئرفورس کی مشترکہ مشق شاہین نو کا عملی مظاہرہ دیکھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ مشترکہ مشقوں سے فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا۔انہوں نے کہا کہ مشقوں سے باہمی اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی میں بہتری آئے گی، انٹرسروسز ہم آہنگی سے آپریشنل کامیابی کو تقویت ملتی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کا بلند عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتیں انہیں دوسروں سے منفرد کرتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes