حکومت لاہور واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرے:اعجاز الحق

Published on March 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments
06
اسلام آباد (یو این پی) مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور اقلیتی برادری اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف لڑانے کی سازش ہے‘ کراچی میں نائن زیرو پر آپریشن درست ہوا ہے‘ حکومت لاہور واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے‘ چرچ پر دہشتگردی اس لئے کی گئی تاکہ اقلیتی برادری اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف لڑایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ لوگوں کو انصاف فراہم کرے اور دہشتگردی میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے حوالے کیا جائے تاکہ ان کو سخت سے سخت سزا دی جاسکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے دفتر پر آپریشن درست ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم یا کوئی بھی جماعت ایسے جرائم میں ملوث ہوں تو ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy