محمد عامر کی ریٹائرمنٹ، وزیراعظم کے قریبی ساتھی نے بھی حمایت میں صدا بلند کر دی

Published on December 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 148)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ریٹائر ہونے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے جلد بازی میں فیصلے کیا ہے ، ان کے خدشات کو دور کرنا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے گزشتہ دنوں عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پاکستانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا بیان سامنے آیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ میں سینئر کھلاڑیوں کو شامل کر کے محمد عامر کے تحفظات دور کیے جائیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ 28 سالہ محمد عامر باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ ہمیں اس ٹیلنٹ کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ کوئی جذباتی فیصلہ نہیں کیا جانا چاہیے، فاسٹ باؤلر تمام فارمیٹ ابھی کھیل سکتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے ’ٹیلنٹ کی قدر کریں‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes