عالمی صرافہ مارکیٹ، سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

Published on March 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 575)      No Comments

Golg 03
کراچی(یوا ین پی)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 4 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1233 ڈالر ہو گئی۔ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کراچی، حیدر آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 50 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 50 ہزار 650 رروپے پر جا پہنچی اسی طرح 129 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 43 ہزار 414 روپے پر ہو گئی جبکہ 10 روپے کے اضافے سے ایک تولہ چاندی کی قیمت 740 روپے پر جا پہنچی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes