پاک بحریہ کے جنگی بیڑے نے شمالی بحیرہ عرب میں ہتھیاروں سے فائرنگ کا شانداراور بھرپور مظاہرہ

Published on September 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

6
کراچی۔ ۔۔پاک بحریہ کے جنگی بیڑے نے ہفتہ کو شمالی بحیرہ عرب میں ہتھیاروں سے فائرنگ کا ایک شانداراور بھرپور مظاہرہ پیش کیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے نیول فلیٹ یونٹس سے کی جانے والی فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ فائرنگ کے اس عظیم الشان مظاہرے کا مقصد پاک بحریہ کے ہتھیاروں کے جدید نظام کی ہلاکت خیزی، ہدف کے درست تعین اور اثر اندازی کو جانچنا تھا۔ فائر پاور کے اس مظاہرے میں پاک بحریہ کی آگسٹا 90B کلاس آبدوز سے ٹارپیڈو اور فاسٹ اٹیک میزائل کرافٹ سے اینٹی شپ گائیڈڈ میزائل کی فائرنگ شامل تھی۔ الحمد للہ ٹارپیڈو اور میزائل دونوں نے اپنے اہداف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنایا جو پاکستان نیوی فلیٹ کی حملہ کرنے کی صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔ چیف آف نیول اسٹاف نے پاکستان نیوی فلیٹ یونٹس کی جنگی تیاریوں پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ ملکی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ضرورت کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی بحری حدود کے تحفظ کے لئے نیول فلیٹ کے افسروں اور جوانوں کی لگن، اپنے پیشے سے مکمل وفاداری اور عزم و حوصلے کی تعریف کی۔ ہتھیاروں کی کامیاب فائرنگ نیول فلیٹ کی اعلی درجے کی جنگی تیاریوں، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پاک بحریہ کے سطح آب اور زیر آب پلیٹ فارمز پر نصب ہتھیاروں کے جدید نظام کی اثر انگیزی کی غماز ہے، یہ ہماری بحری دفاعی قوت کے قابل اعتبار ہونے کی علامت ہونے کے ساتھ ساتھ مکمل پیشہ ورانہ انداز میں ملک کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا بھی مظہر ہے۔ قبل ازیں وسیع پیمانے پر رینج کلیئرنس آپریشن کے ذریعے پورے فائرنگ ایریا کو تجارتی جہازوں اور ماہی گیری کشتیوں سے خالی کرایا گیا جبکہ کمرشل ائیر ٹریفک کو بھی قبل از وقت آگاہ کردیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog