ہمیں سیاست نہیں ریاست کی فکر ہے، مریم نواز

Published on June 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دھرنا، جلا اؤ گھیرا کا سلسلہ جاری ہے، انقلاب لانے والے آج کل اپنی ضمانتیں کروارہے ہیں۔ ستر سال کا بچہ گھر سے انقلاب لانے نکلا تھا، اب تک واپس نہیں آیا، سپرپاورکوللکارنے والا آج گرفتاری کے ڈرسے چھپ کر بیٹھا ہے۔سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ سوشل میڈیا ٹیم کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ ہماری ٹیمیں بہترین کام کر رہی ہیں، 75سالوں سے سن رہے ہیں ملک نازک دورسے گزر رہا ہے، عوامی مینڈیٹ لینے والی جماعتوں کو چلنے نہیں دیا جاتا، ہمیں کہا گیا مشکل وقت میں حکومت کیوں لی۔ مشکل وقت میں حکومت سنبھالنا ہمارے لیے چیلنج ہے، جب پاکستان نوازشریف کو ملا تھا تو 20 سے 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، نواز شریف کے پاس جادو کی چھڑی نہیں تھی، نواز شریف خدمت کے جذبے سے اقتدار میں آیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog