بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، 22 سالہ سپاہی شہید

Published on December 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments


راولپنڈی (یواین پی) بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے ستوال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی کے ستوال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے ۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بھرپور جوابی فائرنگ کی گئی ہے۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا 22 سالہ سپاہی مختیار شہید ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، دو روز قبل بھارتی فوج کی جانب سے تتہ پانی اور جنڈروٹ سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ سے 50 سالہ خاتون شہید جبکہ 3 شہری شدید زخمی ہوگئےتھے۔ جبکہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا تھا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ بھاری ہتھیاروں کا اندھا دھند استعمال کیا۔پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes