گیس ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف قانو ن کے مطابق کاروائی کی جائے گی ٹی ایم اے سیف اللہ ساجد

Published on February 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 541)      No Comments

burewala photo 02-02-2015
بورے والا(یواین پی)اسسٹنٹ کمشنر ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ گیس کی ری فلنگ غیر قانونی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ٹی ایم اے ہال میں گیس ڈسٹری بیوٹر اور ڈیلر ایسوسی ایشن کے عہدیدیداروں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ گیس ڈیلر ز اوگرا کی مقرر کردہ قیمتوں کے مطابق گیس فروخت کریں اور اس کے علاوہ اپنی دکانوں پر آگ بجھا نے والے آلات بھی لگائیں اس سلسلہ میں سول ڈیفنس آفیسر ان کی دکانوں کو چیک کرے گا اس کی ہدایت کے مطابق ایک ہفتہ کے اندر اپنی دکانوں پر آلا ت لگوائیں ڈی ایس پی ذوالفقار علی سندرانہ نے کہا کہ پولیس کسی بھی گیس ڈیلرز ڈسٹری بیوٹر ز کے دوکانداروں کو ناجائز تنگ نہیں کرے گی لیکن بلا لائسنس اور غیر قانونی ری فلنگ کرنے والو ں کے خلا ف کاروائی ہو گی لوگوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے اگر کوئی پولیس اہلکار ناجائز تنگ کر تا ہے تو وہ اس بارے میں انہیں آگاہ کریں ۔صدر انجمن تاجران حاجی محمد جمیل بھٹی اور گیس ڈسٹری بیوشن کے صدر شیخ عابد فاروق نے کہا کہ پولیس بھاری نفری کے ہمراہ گیس فروخت کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانوں کے ساتھ چالان بھی کر رہی ہے جبکہ غریب صارفین جو کہ ایک کلو یا آدھ کلو گیس خرید کر اپنے چولہے جلا رہے ہیں گیس ڈیلروں کی پکڑ دھکڑ سے دوکانیں بند کرنے سے ان سے زیادتی ہو رہی ہے کیونکہ غریب صارفین نہ توگیس سلنڈر اور مہنگی لکڑی خریدنے کے متحمل نہیں ہو سکتے ا س سلسلہ میں اتنظامیہ ان سے نرمی برتے ۔ اس موقع پر تحصیل میونسپل آفیسر رانا نوید احمد خان ،ایکسئین چوہدری عاشق علی جاوید ، چیف آفیسر نثار احمد چوہدری ، اورنگزیب ،فیصل مجید ،ارشا د احمد ، عبدالستار ، مبارک علی اور دیگر بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog