پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند میں اضافہ، کئی علاقوں میں حد نگاہ صفر

Published on December 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی بڑھنے سے دھند میں اضافہ ہوگیا۔ کئی علاقوں میں حد نگاہ صفر ہوگئی، دھند بڑھنے پر موٹر وے کئی مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی، فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما رنگ دکھانے لگا۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند کے بادل چھا گئے، ہر منظر دھندلا گیا۔ لاہور، قصور، اوکاڑہ، چیچہ وطنی اور دیگر کئی علاقے شدید دھند کے لپیٹ میں ہیں۔ چونیاں، ظفر وال، صفدر آباد میں بھی حد نگاہ انتہائی کم ہے۔دھند سے قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر حد نگاہ تیس میٹر تک رہی گئی۔ موٹر وے پولیس نے دھند میں حادثات سے بچاؤ کیلئے شہریوں کو بغیر ضرورت سفر سے گریز کی ہدایت کر دی۔ دھند کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہوا۔ لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا، پروازوں میں تاخیر سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں میں سردی کی شدت بھی برقرار رہے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes