عبداللہ شفیق اور حیدر علی کو ٹیم میں تسلسل کیساتھ مواقع فراہم کئے جانے چاہیں: محمد یوسف

Published on December 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

لاہور: (یواین پی) سابق بلے باز محمد یوسف نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں عبداللہ شفیق اور حیدر علی کوٹیم میں تسلسل کے ساتھ مواقع فراہم کیے جانے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ٹی ٹونٹی سے ٹیسٹ کرکٹ میں تبدیل ہونا مشکل نہیں ہونا چاہیے۔ مجھے نہیں لگتا کہ پیشہ ور کھلاڑیوں کے لئے ٹی 20 سے ٹیسٹ کرکٹ میں شفٹ کرنا مشکل ہے۔ صرف کٹ تبدیل ہوتی ہے، گراؤنڈ، کھلاڑی اور عام طور پر کرکٹ ایک جیسی ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ تھوڑی سی مشکل ہے لیکن ایک کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیل کر اپنا نام روشن کر سکتا ہے۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم کی مثال ملاحظہ کریں وہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی کارکردگی کی روشنی میں آئے۔ مجھے لگتا ہے کہ انگلینڈ میں موجود ناصر حسین اور آسٹریلوی کھلاڑیوں نے بھی ٹی ٹونٹی میں نہیں ، ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی کارکردگی پر ان کی تعریف کی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کے معاملے میں ہم کھلاڑیوں کو یہ سکھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ گراؤنڈ میں شارٹس کیسے کھیلیں ماضی میں انضمام الحق اور سعید انور اور اب بابر اعظم 360 ڈگری کے زاویے پر کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ نچلی سطح پر کھلاڑی بغیر کسی دقت کے ٹاپ پوزیشن پر کامیاب ہو جائیں خواہ وہ پاکستان ہو یا ملک سے باہر انڈر 19 کیمپ میں اگلے ماہ ہم ان کھلاڑیوں کے ساتھ بنیادی چیزوں پر بھی کام کرنے کی کوشش کریں گے۔محمد یوسف نے کہا کہ میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے ساتھ 12 سالوں کی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے بعد بھی اسی طرح کے عمل سے گزرا ہوں اور اس لئے میں اپنے تجربے کا تجربہ نوجوانوں کے ساتھ کرنا چاہتا ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme