لاہور میں دہشت گردی کا شدید خطرہ، پنجاب حکومت نے وارننگ جاری کر دی

Published on August 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments


لاہور(یو این پی) صوبائی دارالحکومت میں دہشتگردی کا شدید خطرہ موجود ہے۔ پنجاب حکومت نے وارننگ جاری کر دی۔ جاری کردہ الرٹ کے مطابق پاکستان مخالف غیر ملکی دشمن انٹیلی جنس ایجنسیز مصروف مارکیٹوں، عوامی مقامات اور اہم شخصیات کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔ مال روڈ پر اہم سرکاری عمارات اور بڑے ہوٹل بھی دہشت گردوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ ہائی کورٹ وکلاء کا احتجاج بھی جاری ہے جس کے بعد پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اینٹی رائٹ یونٹ کے اہلکاروں کو صبح 5 بجے ہائی کورٹ کے باہر تعینات کیا جائے گا۔ پولیس لائنز سے اینٹی رائٹ یونٹ کے 400 اہلکاروں کو ہائی کورٹ ڈیوٹی پر بھجوایا جائے گا۔ اینٹی رائٹ یونٹ کے 500 سے زائد اہلکار پولیس لائنز میں ہی الرٹ رہیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题