آصف زرداری نے سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنے کی دعوت دے دی

Published on December 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments


لاڑکانہ(یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو ایک پیج ایک سوچ پر آنے کی دعوت دے دی، کچھ ہم سے سیکھ لو،ہم ایک دوسرے کو نہ بتائیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے، ہم جیلیں بھرنے کیلئے تیار ہیں،ہم نے ایک جنرل کو نکالا، عمران خان کیا چیز ہے، مشرف کی جماعت ختم ہوگئی، آپ کی بھی ختم ہوجائے گی۔انہوں نے لاڑکانہ گڑھی خدابخش میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بی بی صاحبہ کا دن ہے، آج کے دن وہ ہم سے روٹھ کر چلی گئیں، ہم نے ان کی سوچ اور نظریے کو لے کر پاکستان کو اکٹھا رکھا۔اٹھارویں ترمیم دیں، صوبوں کو شناخت اور حق دیا، بلوچستان کو حق دیا، یہ سارا ویژن ہمارے قائد ذوالفقار بھٹو کا ہے، ابھی ہم نے بہت کام کرنا ہے، لیکن ان سے پاکستان نہیں چل رہا، میرے دوستوں ان سے پاکستا ن نہیں چلے گا، میرا دعویٰ ہے ان سے پاکستان نہیں چلے گا۔یہ ملک چلانے والے نہیں بلکہ کرکٹ ٹیم چلانے والے ہیں، ملک چلانے کیلئے کوئی اور سوچ چاہیے، میں اپنی حکومت میں اے این پی اور مخالفین کو ساتھ ملاکر آئین کو دوبارہ مکمل کیا۔آج جہاں ہم 26بلین چھوڑ کر آئے تھے، ہمارے دور میں 80روپے کا ڈالر آج 180کا ڈالر ہوچکا ہے، میں دوستوں کو کہتا ہوں فکر نہ کرو، یہ چل نہیں سکتے۔یہ خود گرجائیں گے۔ میں نے پارلیمنٹ میں کہا تھا ملک چلا لو، یا پھر نیب کو چلالو، اس لیے نہیں کہا کہ مجھے نیب سے ڈر ہے، میں نے پہلے بھی جیل کاٹی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes