امریکی وزیرخارجہ جان کیری غیر علانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے

Published on August 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 530)      No Comments

55کابل (یو این پی) امریکی وزیرخارجہ جان کیری غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کے دورے کا مقصد افغان صدارتی انتخابات کے حوالے سے پیدا شدہ بحران کے خاتمے کیلئے کوشش کرنا ہے تاکہ ستمبر تک نئی حکومت کی تشکیل ہوسکے ۔ افغانستان میں جون میں منعقدہ صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں دھاندلی کے الزامات کے سبب نتائج کادوبارہ جائزہ لیے جانے کا عمل جاری ہے ۔14جون کو منعقد ہونے والے ان انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ابتدائی غیر حتمی نتائج میں اشرف غنی کی برتری کا اعلان کیا گیا تھا تاہم عبداللہ عبداللہ نے اس اعلان کو مسترد کر تے ہوئے اپنی فتح کا اعلان کر دیا تھا۔ گزشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی سفارتی کوششوں کے بعد دونوں رہنما اس الیکشن کے دوران ڈالے گئے 8.1ملین ووٹوں کی چھان بین اور اس کے بعد سامنے آنے والے نتائج کا احترام کرنے پر متفق ہوگئے تھے تاہم اس معاہدے پر کوئی خاص پیش رفت ابھی تک ممکن نہیں ہوسکی ہے ۔جس کی وجہ دونوں امیدواروں کے درمیان دیگر معاملات پر پیدا ہونے والے اختلافات ہیں بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ جان کیری کا حالیہ دورہ کابل ملٹری اکیڈمی میں امریکی میجر جنرل کی ہلاکت کی تناظر میں کیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes