سال 2020ء ماضی کا حصہ، نئے سال کا آغاز ہوگیا

Published on January 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستانیوں کا دو ہزار اکیس کو وارم ویلکم، لاہور میں کئی مقامات پر شاندار آتشبازی، شہریوں کی بڑی تعداد دیکھنے پہنچ گئی۔سال 2021ء کی ابتدا اور اختتام جمعہ کے مبارک دن سے ہو گا۔ عوام کی امیدوں کے مطابق آج سے شروع ہونے والا نیا سال2021ء انشاءاللہ ایک مبارک سال ثابت ہو گا۔ آج اس نئے سال کی ابتداءیکم جنوری جمعة المبارک سے ہوگی جبکہ اختتام 31 دسمبر 2021ء بھی جمعہ کے مبارک دن سے ہوگا۔سب سے پہلے نیوزی لینڈ نے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ آکلینڈ کے سکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی ہوئی۔ آسٹریلیا کے سڈنی برج پر بھی زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ کورونا پابندیوں کے باعث علاقے میں ہو کا عالم تھا۔جنوبی کوریا میں بھی نئے سال کا بھرپور استقال ہوا۔ ڈرونز کے ذریعہ خوبصورت لائٹ شو نے سماں باندھ دیا۔ شمالی کوریا میں شہریوں کی بڑی تعداد نئے سال کی تقریبات کے دلفریب مناظر دیکھنے آئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes