جامعہ کراچی میں پیسوں کے عوض سیکڑوں طلباءکے نتائج تبدیل کرنے کا سکینڈل پکڑا گیا

Published on June 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 404)      No Comments

karachi-uni
کراچی(یو این پی)جامعہ کراچی میں بی کام پرائیویٹ کے 251 طلبہ کے نتائج تبدیل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاکھوں روپے کے عوض نتائج تبدیل کرنے والے کوئی اور نہیں خود جامعہ کراچی اور کالجز کے اساتذہ نکلے۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں پیسوں کے عوض 251 طلبا کے نتائج تبدیل کرنے کا اسکینڈل منظر عام پر آگیا۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی نے بی کام پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج چند ہفتے قبل جاری کیے۔ نتائج جاری ہونے کے بعد جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کو چند طلبہ نے نتائج کے حوالے سے شکایت کی تو ناظم امتحانات ڈاکٹر ارشد عظمی نے تمام پیپرز کی دوبارہ ازسر نو تحقیقات کیں جس میں جامعہ کراچی میں پرائیویٹ کے امتحانات میں نتائج تبدیلی کا سب بڑا اسکینڈل سامنے آگیا۔ذرائع کے مطابق نتائج کے تبدیلی میں نہ صرف نقل مافیا کے ایجنٹ ملوث ہیں بلکہ کئی اساتذہ نے بھی نقل مافیا کے ساتھ مل کر امتحانات میں نتائج تبدیل کیے۔ ریکارڈ کے مطابق اساتذہ نے بی کام پرائیویٹ کے پیپرز اکنامک آف پاکستان، ایڈاوانس اکاﺅنٹنگ، پرنسپلز آف مینجمنٹ کے مضامین کے نتائج تبدیل کیے۔جامعہ انتظامیہ کو اس بات کے بھی ثبوٹ مل گئے ہیں کہ نقل مافیا اور اساتذہ نے نتائج تبدیلی کے لیے امیدواروں سے لاکھوں روپے وصول کیے۔ جامعہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نتائج تبدیل کرنے والے اساتذہ کو آئندہ کے لیے بلیک لسٹ کرکے ان کے بل روک دیے ہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گیلیکن سوال یہ ہے کہ کیاجعل سازی میں ملوث اساتذہ کے معاوضہ روکنا ہی کافی ہے اور 251 طلبہ کے نتائج منسوخ ہونگے یا نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog