حسینہ واجد نے پاکستان سے تعصب اور بھارت کو خوش کرنے کے لیے پاکستانی پرچم لہرانے پہ پابندی عائد کی،میاں اختر

Published on March 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

har
ہارون آباد(یواین پی)بھارت نواز شیخ مجیب الرحمان کی بھارت نواز بیٹی شیخ حسینہ واجد نے پاکستان سے تعصب اور بھارت کو خوش کرنے کے لیے ٹی ٹونٹی کپ کے دوران کسی اور ملک کے جھنڈے لہرانے پر پابندی عائد کر کے نہایت ناپسندیدہ اقدام کیا ہے اس سے شیخ مجیب الرحمان کے خاندان کی بھارت نوازی ایک بار پھر واضع ہو گئی ہے شیخ مجیب الرحمان نے بھارتی آشیر باد پر پاکستان کو دولخت کرنے کی سازش کی اور پھر اللہ تعالی کی جانب سے اس جرم کی سز ا بھگتی اور عبرتناک موت سے دوچار ہوا اب اسی شیخ مجیب الرحمان کی بیٹی شیخ حسینہ واجد بھارت نوازی پر عمل پیر اہے اور اس حد تک تعصب اور حسد دکھایا کہ اس سے پاکستان کے پرچم لہرانے کا منظر برداشت نہ ہوا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء میاں اختر خان عاکو کا نے مقامی ہوٹل میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس عمل سے پاکستانی قوم کو شیخ مجیب الرحمان کے خاندان کی پاکستان دشمنی اور بھارت نوازی سے آگاہی ہوگئی جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بھارت ہمیشہ پاکستان کے خلاف سازش کرتا ہے مگر بگ تھری کی سازش کے بعد پرچم لہرانے پر پابندی کے عمل میں بھی بھارت کا منفی کردار شامل ہے اور پاکستان کے خلاف بھارت اور بنگلہ دیش کی اس منفی حرکت کوناکامی ہو گی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes