فیصل آباد اول اینٹ کا ریٹ بھی 13 ہزار روپے فی ہزار مقرر

Published on December 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد کوئلہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں جبکہ اینٹوں کی سیل نہ ہونے اور ریٹ میں مسلسل کمی کے باعث نڑوالا روڈ سیکٹر کے تمام بھٹے 31دسمبر سے غیر معینہ مدت تک بند کر دیئے جائیں گے جبکہ اول اینٹ کا ریٹ بھی 13ہزار روپے فی ہزار مقرر کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں بھٹہ مالکان کے ترجمان کاکہناہے کہ اینٹوں کی سیل نہ ہونے کی وجہ سے ریٹ اس قدر گر چکا ہے کہ مالکان ذہنی اذیت کا شکار ہو گئے ہیں۔لیبر کے ریٹ،مٹی کا خرچ، اینٹوں کی پکائی دو گنا بڑھ گئی ہے۔موجودہ ریٹ میں اینٹوں کی لاگت پوری نہیں ہو رہی۔بھٹہ مالکان مقروض جبکہ کاروبار دیوالیہ ہونے کے قریب ہے پورے ضلع کے بھٹہ مالکان سے اپیل کرتے ہیں کہ کاروبار کو بچایا جائے اور اینٹوں کی قیمت کم از کم 15ہزار روپے مقرر کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بھٹے کا کاروبار تاریخ کے بد ترین مندے کا شکار ہے۔حکومت سے مطالبہ کرتے ہین کہ بھٹے کے کاروبار سے تمام قسم کے ٹیکسز ختم کئے جائیں اگر کاروبار نہ رہا تو مالکان ٹیکسز کہاں سے دیں گے اس کے علاوہ کوئلہ کی قیمت کم کر کے اسے فکس کیا جائے تاکہ کوئلہ مافیا از خود اس میں اضافہ نہ کر سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes