فضل الرحمن،مر یم نواز اور بلاول بھٹو 27جنوری کو ساہیوال ریلی کی قیادت کریں گے

Published on January 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 198)      No Comments

سا ہیوال(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی پیر سید عمران احمد شاہ نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ہونیوالے فیصلے کے تحت 27جنوری کو ساہیوال میں حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائیگی جس میں مریم نواز ‘مولانا فضل الرحمن اور پیپلزپارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت بھی شریک ہوگی۔احتجاجی ریلی کے بعد قائدین خطاب کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ احتجاجی ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے مسلم لیگ ن ساہیوال ڈویژن نے انتظامات کرنا شروع کردیئے ہیں۔ ریلی میں ساہیوال ڈویژن کے تمام شہروں سے کارکنوں کے قافلے بھرپورشرکت کریںگے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے ملک کابیڑا غرق کردیا ہے۔ کرپشن کو ختم کرنے کا نعرہ لگانے والی حکومت نے کرپشن پہلے سے زیادہ کردی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog