فلم ”کالاطوفان“ میں سینئرز فنکاروں کیساتھ نئے چہرے متعارف کرائیں گے ساجد علی ساجد

Published on January 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

فلم ڈائریکٹرساجد علی ساجدکے اعزاز میں رائٹر ڈاکٹر بی اے خرم نے عشائیہ دیا،شوبز شخصیات کی شرکت
لاہور(یواین پی) ممتاز فلم ڈائریکٹرمحمدساجد علی ساجد کے اعزاز میں المراد پروڈکشن کے سیکرٹری جنرل و رائٹر ڈاکٹر بی اے خرم نے عشائیہ دیا عشائیہ میں مہمان خصوصی ساجد علی ساجد،مصنف وہدایت کار قاسم شاکر ،منظور بھٹی، علی چوہدری،ڈاکٹروقاص خرم ،حمزہ خرم دیگر احباب سمیت شوبز شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر فلم ڈائریکٹر ساجد علی ساجد نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنی نئی پنجابی فلم ”کالاطوفان“کی کاسٹ میں سینئرز فنکاروںکے ساتھ ساتھ نئے چہروں کو بھی متعارف کرائیں گے آج کا میرے اعزاز میں عشائیہ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ہم آنے والے چند روز میںنئے چہروں کے لئے آڈیشن بھی کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme