پولیو جیسے مہلک اور جاں لیوا مرض کے خاتمہ کے لیے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں ڈی سی او وہاڑی

Published on January 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

Jawad..
وہاڑی(یواین پی) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا ہے کہ پولیو جیسے مہلک اور جاں لیوا مرض کے خاتمہ کے لیے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں پولیو ویکسین کو مذہبی حوالوں سے غلط قرار دینا ہر گز درست نہیں جید علمائے کرام اور مختلف مسالک کے مفتیان بھی پو لیو ویکسینیشن کوجائز قرار دے چکے ہیں اس لیے اپنی نئی نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے ہمیں پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے لازمی پلانا ہیں تاکہ اپنے ملک سے اس مہلک مرض کا مکمل خاتمہ کر سکیں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں 12جنوری سے شروع ہونے والی تین روز ہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں محکمہ صحت، محکمہ تعلیم ، محکمہ سماجی بہبود، پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس مرض کے خاتمہ کے لیے سنجیدہ کوششیں کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے سے گریز کریں متعلقہ مسلک کے علمائے کرام کے ذریعے ان افراد کو آمادہ کیا جائے بصورت دیگر پولیو کی مدد حاصل کر کے ان کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ہر حال میں پلائے جائیں کیونکہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جانے والا کوئی ایک بچہ اس وائرس کا شکار ہو کر اسے آگے پھیلانے کا باعث بن کر ہماری محنت کو اکارت کر سکتا ہے اجلا س کو بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے تقریبا5لاکھ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیاہے جس کے لیے تربیت کا کام مکمل کرتے ہوئے ٹیموں کی تشکیل دے دی گئی ہے اور تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes