وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

Published on January 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،کابینہ اجلاس میں پی ایس 52 عمر کوٹ میں رینجرز تعیناتی کا معاملہ پیش ہوگا،الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب میں وزارت داخلہ سے رینجرز لگانے کی سفارش کی تھی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کونسل آف سائنس کے بورڈ آف گورنرز کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے،نوشہرہ میں ریلوے اراضی پر کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کی منظوری متوقع ہے، اس کے علاوہ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے،اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی،وفاقی کابینہ کے 4 فروری 1997 کے فیصلے پر دوبارہ غورکیاجائےگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes