پولیو فری پاکستان کی منزل کے لئے ہر شہری آگے آئے ڈپٹی کمشنراوکاڑہ عامر عقیق خان

Published on January 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم ہم سے انتہائی ذمہ داری کی متقاضی ہے ہر شہری اپنے دائرہ اختیار میں اس مہم کی کامیابی کے لئے اقدامات کرے معاشرے کا ذمہ دارانہ رویہ پولیو کے خاتمہ کے لئے ازحد ضروری ہے ٹرانزٹ پوائنٹس ،فکسڈ ٹیموں کی کار کردگی اور گھر گھر جا کر انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی معاونت ہر شہری اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔پاکستان کو پولیو فری بنانے کا خواب ایک حقیقت کا روپ دھارے پولیو فری پاکستان کی منزل کے لئے ہر شہری آگے آئے یہی وقت کا تقاضہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز / کیچپ ڈے کے موقع پر ضلع کی تینوں تحصیلوں کے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس ،موبائل ٹیموں اور مختلف ڈھاریوں پر پولیو ٹیموں کی کار کردگی کا جائز ہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے بچوں کی انگلیوں پر مارکنگ کے نشانا ت چیک کئے ،گھروں پر کی گئی ڈور مارکنگ بھی چیک کی اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو¿ اور وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ بھی فیلڈ میں انسداد پولیو ٹیموں کی نگرانی اور ان کی معاونت کے لئے تمام متعلقہ محکموں کو بھی متحرک رکھیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy