اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور اور ذیلی ادارے 18جنوری سے کھلیں گے

Published on January 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments

پشاور(یواین پی) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور اور ذیلی ادارے 18جنوری سے کھلیں گے۔ اسلامیہ کالج رجسٹرار آفس نے بتدریج تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا شیڈول جاری کر دیا۔علامیہ کے مطابق کالجیٹ سکول کے 8ویں تک کلاسز 25جنوری اور میٹرک کلاسز18 جنوری سے شروع ہونگے، اسلامیہ کالج کے انٹرمیڈیٹ کلاسز کا آغاز25 جنوری سے ہوگا،یونیورسٹی سطح پر بی ایس،ایم ایس ،ایم فل اور پی ایچ ڈی کلاسز یکم فروری 2021سے شروع ہونگے ، تمام طلبہ اور سٹاف کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog