پنجاب میں سکول کب کھولے جائیں گے ؟ پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے بھی اعلان کر دیا

Published on January 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments

لاہور (یو این پی)پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ صوبے میں پرائمری تا ایلیمنٹری اسکول 25 جنوری کی بجائے یکم فروری سے کھلیں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال روزانہ کی بنیادوں پر مانیٹر کر رہے ہیں، اساتذہ، طلبہ اور والدین کی جانوں سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 18 جنوری سے ہائی اسکولز دوبارہ کھولیں گے جبکہ یونیورسٹیاں یکم فروری سے کھولی جائیں گی۔وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں پرائمری تا ایلیمنٹری اسکول 25 جنوری کی بجائے یکم فروری سے کھلیں گے۔دوسری جانب صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ اسکول مزید بند رکھنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog