سول ہسپتال میں مریضوں نے جو شکایت کی نوٹس لے لیا ،جلد کارروائی کرینگے ،میر عبدالقدوس بزنجو

Published on January 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سول ہسپتال کو عام عوام کی رسائی حاصل کرنے کیلئے ادویات کی قلت دور اور ڈائیلائسز کے شعبے کو مکمل کرینگے ڈاکٹروں کی غفلت کسی صورت برداشت نہیں کرینگے سول ہسپتال میں مریضوں نے جو شکایت دی ہے اس کا نوٹس لے لیا ہے جلد کارروائی کرینگے سرکاری ہسپتالوں میں ماضی میں ناقص ادویات کی فراہمی کی تحقیقات کررہے ہیں اگر یہ الزام ثابت ہوا تو کسی کو معاف نہیں کیا جائیگا جناح روڈ سمیت کوئٹہ کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کام جلد مکمل ہونگے سخت سرد موسم کی وجہ سے تعمیراتی کام روکا گیا ہے لیکن اسے جلد مکمل کیے جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال کے اچانک دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا اچانک سول ہسپتال کا دورہ سے ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی دوڑیں لگ گئی ادویات کی قلت دور کرنے اور ڈائیلائسز کے شعبے کو مکمل تعاون کرنے کا اعلان کیا سول ہسپتال میں موجود ٹراما سینٹر ‘او پی ڈی اور بچوں کیلئے قائم کی جانیوالی چلڈرن کمپلیکس کی عمارت کا معائنہ کیا ‘وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا ہسپتال میں ڈاکٹروں کے جو اوقات کار مقرر ہے ان میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی کمشنر کوئٹہ ا ور دیگر متعلقہ حکام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری امور کو چیک کریں اسی طرح سیکرٹری لوکل گورنمنٹ روزانہ کی بنیاد پر صفائی اور دیگر امور کو دیکھ رہے ہیں اچانک دورے کا مقصد ادویات کی قلت اور مریضوں کے مسائل سننا تھا یہ بات پر ڈاکٹروں پر واضح کردو ں کہ حکومت تمام تر وسائل فراہم کریگی لیکن ڈاکٹروں کی غفلت کسی صورت برداشت نہیں کرینگے سول ہسپتال میں مریضوں نے جو شکایت دی ہے اس کا نوٹس لے لیا ہے ٹراما سینٹر میں ڈاکٹر صاحبان نے جن مسائل کے نشاندہی کیے ان کو دور کرینگے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ قدوس بزنجو نے کہاکہ سول ہسپتال میں موجود ڈائیلائسز یونٹ کو مکمل فعال کرنے کیلئے مشینری دستیاب ہے اسے مزید بھی فنڈز فراہم کرینگے عوام سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ صفائی کا خیال رکھیں ایک ہفتے کے دوران پلاسٹک بیگز کو ختم کرینگے سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں کسی غلطی کی گنجائش نہیں رکھیں گے ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ماضی میں ناقص ادویات کی فراہمی کی تحقیقات کررہے ہیں اگر یہ الزام ثابت ہوا تو کسی کو معاف نہیں کیا جائیگا ان کا کہنا تھا کہ جناح روڈ سمیت کوئٹہ کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کام جلد مکمل ہونگے سخت سرد موسم کی وجہ سے تعمیراتی کام روکا گیا ہے لیکن اسے جلد مکمل کیے جائینگے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہیلتھ پالیسی دینگے سی پیک جیسی اہم شعبے کیلئے کوئی ڈسک تک نہیں بنا تھا بہت سے چیزوں میں تبدیلی عوام کو نظر آرہی ہے جس میں مزید بہتری لانے کیلئے کام کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog