عمر اکمل کی رسم حنا 10 بجے کے بعد بھی جاری رہنے پر واہگہ ٹاؤن انتظامیہ کا چھاپہ‘ 3 افراد کو حراست میں لے لیا

Published on April 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 632)      No Comments

02

لاہور ۔۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کی رسم حنا 10 بجے کے بعد بھی جاری رہنے پر واہگہ ٹاؤن کی انتظامیہ کا چھاپہ۔ تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ عمر اکمل، فارم ہاؤس کے مالک اور کیٹرنگ کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیللات کے مطابق بیدیاں روڈ پر واقع فارم ہاؤس میں عمر اکمل کی رسم حنا کی تقریب منگل کی رات 10 بجے کے بعد بھی جاری تھی۔ عمر اکمل 11 بجے تک فارم ہاؤس پر موجود رہے۔ رسم حنا کے باقی مہمان 12 بجے تک فارم ہاؤس سے رخصت ہوتے رہے جس پر اے سی کینٹ راؤ امتیاز‘ ڈسٹرکٹ مانٹیرنگ ٹیم کے انچارج امین اور پولیس کی بھاری نفری فارم ہاؤس پر پہنچ گئی۔ پولیس نے موقع پر موجود کیٹرنگ کے 3 ملازمین محمد حسین‘ محمد عثمان اور محمد اکرام کو گرفتار کرلیا۔اس موقع پر اے سی کینٹ نے کہا کہ بیدیاں روڈ پر جتنے بھی فارم ہاؤس ہیں ان کو نوٹس جاری کئے جائیں گے کہ وہ کسی بھی شادی ایکٹ کی خلاف ورزی نہیں کرینگے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مزکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes