پولیو مہم کے سلسلہ میں سخت ترین حکومتی ہدایات کے باوجود محکمہ صحت جھنگ کے حکام نے غفلت کی انتہا کر دی

Published on March 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 598)      No Comments

ghan
جھنگ ( یواین این پاکستان) پولیو مہم کے سلسلہ میں سخت ترین حکومتی ہدایات کے باوجود محکمہ صحت جھنگ کے حکام نے غفلت کی انتہا کر دی جبکہ 24 مارچ بروز پیر سے لے کر 26 مارچ بروز بدھ تک تین دن جاری رہنے والی قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جھنگ، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جھنگ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جھنگ کے دفتر اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر وائی بلاک نزد اللہ والی مسجد بہاری کالونی سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ میں بھی پولیو ٹیم نہ پہنچ سکی جس کے باعث بڑی تعداد نے مذکورہ علاقے کے 5سال تک کی عمر کے بچے پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے تاہم جب معززین و اہلیان علاقہ نے محکمہ صحت کے متعلقہ فوکل پرسن سے موبائل فون نمبر 0344-7507230 پررابطہ کیا تو انہوں نے انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ صدر لا کر قطرے پلوانے کی ہدایت کی ۔ دوسری جانب شہریوں کا کہناہے کہ اگر شہر میں پولیو ٹیموں کا یہ حال ہے تو دیہاتوں میں کیاصورتحال ہو گی ۔ علاوہ ازیں شہریوں نے مذکورہ سنگین صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے محکمہ صحت جھنگ کے متعلقہ نااہل افسران کو فوری معطل و تبدیل کرنے کامطالبہ کیاہے۔ اہلیان علاقہ نے جمعہ کے روز میڈیاسے بات چیت کے دوران کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب، سیکرٹری صحت پنجاب سمیت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر جھنگ کی جانب سے محکمہ صحت جھنگ کے حکام کو تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں سخت ترین ہدایات جاری کی گئی تھیں اور کہاگیاتھاکہ اس مہم کے دوران 5سال تک کی عمر کا کوئی بھی بچہ حفاظتی ویکسین کے قطرے پینے سے محروم نہیں رہنا چاہیے مگر اس کے برعکس قائمقام ای ڈی او ہیلتھ و ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ جھنگ سمیت ڈپٹی ڈی ایچ او و دیگر حکام کی سنگین ترین غفلت ، لاپرواہی ، نااہلی کے باعث ان کے دفتر سے ایک کلومیٹر دور شہر کے اہم ترین علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے وائی بلاک نزد اللہ والی مسجد بہاری کالونی میں بھی تین روز کے دوران پولیو ٹیم نہ پہنچ سکی اور بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے نہ پلائے جاسکے۔ انہوں نے بتایاکہ بعض افراد نے قریبی مراکز صحت اور ڈسپنسریز پر جاکر اپنے بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلوائے ۔ انہوں نے کہاکہ جب محکمہ صحت کے مشتہر کردہ فوکل پرسن کے موبائل فون نمبر 0344-7507230 پر رابطہ کرکے انہیں بتایاگیاکہ علاقہ میں پولیو ٹیم نہ پہنچی ہے تو انہوں نے انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ پولیو ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ کسی وجہ سے پولیو ٹیم نہیں پہنچ سکی ہو گی اس لئے آپ اپنے بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ لا کر قطرے پلوا لیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے اس ضمن میں زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے مگر اس کے باوجود محکمہ صحت کے مبینہ کرپٹ و نااہل افسران سنگین لاپرواہی کاارتکاب کررہے ہیں جو کسی صورت قابل برداشت اقدام نہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر ارباب اختیار سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور ذمہ دار ہیلتھ افسران کو معطل و تبدیل کرنے کامطالبہ کیاہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题