ایف اے ٹی ایف 13 نکات پر عمل درآمد کیلیے جون تک مہلت دینے پر رضامند

Published on February 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی ) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو 13 نکات پر عمل درآمد کے لیے جون تک کی مہلت دینے پر رضامندی ظاہر کردی تاہم اس بات کا حتمی اعلان پیرس میں جاری اجلاس کے اختتام پر ہوگا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا پیرس میں جاری اجلاس آج جمعہ کو ختم ہوگا۔کہ اجلاس میں پاکستان کے 27 نکاتی ایکشن پلان پر عمل درآمد رپورٹ پر غور کیا گیا اور پاکستان نے 27 میں سے 14 نکات پر عمل درآمد کرلیا۔ پاکستان کو 13 نکات پر عمل درآمد کے لیے جون تک کی مہلت مل گئی ہے تاہم پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مجرمان کو سخت سزائیں دینے اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے موثر قانون سازی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ آج کے اختتامی اجلاس کے بعد ہوگا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ پاکستان کو اکتوبر تک گرے لسٹ میں برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy