دیپالپور ، شاہد حسین ڈائریکٹر زراعت کی زیر صدارت سورج مکھی ،گندم اور مکئی کی پیداواری کیلئےکارنر میٹنگ

Published on January 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 254)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)اجتماع میں کسانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر شاہد حسین ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن نے کسانوں کو فصلات کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لیے جدید طریقہ کاشت اپنانے کی ترغیب دی۔انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ چاول اور دیگر فصلوں کی باقیات کو دفن نہ کریں بلکہ ان باقیات کو زمین کی ذرخیزی کو بڑھانے کے لئے زمین میں ملائیں۔ انہوں نے دیپالپور تحصیل کے کاشتکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل دیپالپور کے کاشتکاران زرعی میدان میں جدید تکنیکی مہارتوں کو اپنانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ اور فصلوں کی تمام پیداوار میں ان کے اولین کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کاشتکاروں کو مزید مشورہ دیا کہ وہ مختلف منصوبوں یعنی ڈی پلاٹس اور فصلات کی پیداوار کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔اس موقع پر چوہدری شہباز اختر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اوکاڑہ نے کسانوں کو کھاد اور سورج مکھی کے بیج کی سبسڈی ، سورج مکھی اور گندم کے ڈی پلاٹس ، گندم اور کینولا کی فصل کے پیداوار کا مقابلہ ، مختلف زراعی آلات پر 50 فیصد سبسڈی وغیرہ سے متعلق مختلف شعبہ جاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی اور کسانوں پر زور دیا کہ محکمہ کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھیں تاکہ انہیں بہتر کاشتکاری کے حوالے سے بہتر خدمات اور مختلف اسکیموں کی بروقت معلومات مل سکے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو یہ بھی بتایا کہ حکومت 5 ایکڑ تک گندم کی فصل کے لیے زرعی ادویات پر سبسڈی واؤچر کے ذریعہ سبسڈی فراہم کررہی ہے۔محمد علی بھٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع دیپالپور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور کسانوں کو اجتماع کے مقصد سے آگاہ کیا اور گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں اور بیماریوں سے ہونے والے نقصان اور ان کے بہتر انسداد اور کھادوں کے مناسب اور بروقت استعمال پر تبادلہ خیال کیاڈاکٹر محمد آصف رفیق زراعت آفیسردیپالپور نے مکئی کی فصل پیداواری تکنیک اور مکئی کی فصل پر حملہ آور ہونے والا مہلک کیڑا فال لشکری سنڈی کے دوران حیات،طریقہ نقصان اور مستقبل میں اس کے حملے کو قابو پانےکے لئے مختلف اقدامات پر مکمل لیکچر دیا۔ علاوہ ازیں گندم کی بیماریاں کنگی اور کانگیاری اوران کے انسداد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔شاداب حسین انچارج زراعت آفیسر حویلی لکھا نے کسانوں کو سورج مکھی کی فصل کی پیداواری تکنیک اور سورج مکھی کی فصل پر سبسڈی اور سورج مکھی کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اور ان کے مناسب انسداد کے بارے میں آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy