پی ٹی آئی میں جن کاضمیر زندہ ہے وہ پرویز الہی کو ووٹ نہیں دیں گے، رانا ثنااللہ

Published on July 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

لاہور(یواین پی)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کل پی ٹی آئی کے 5 نہیں 50 ارکان ایسے ہو سکتے ہیں جو اپنے ضمیر کی آواز پر اپنا ووٹ حمزہ شہباز کو دے سکتے ہیں یا ووٹنگ سے غیر حاضر رہ سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہی پنجاب اسمبلی کا قائد ایوان بننیکا نہ حق رکھتے ہیں نہ صلاحیت، امکان موجود ہیکہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ پرویز الہی کو ووٹ نہ دیں، پی ٹی آئی میں جن کاضمیر زندہ ہے وہ پرویز الہی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان خود ارکان کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں، سیاسی رابطے سب سے کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہیں، ہم کل اپنے سیاسی آپشن بھرپور طریقے سے ایکسر سائز کریں گے، سیاسی شعور کی بنیاد پر سمجھتا ہوں 5 نہیں 50 لوگ سمجھتے ہوں گے یہ غلط ہو رہا ہے، 5 نہیں 50 لوگ یا تو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرسکتے ہیں یانہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور سیاسی جماعتیں چیف الیکشن کمشنر سے مطمئن ہیں، پرویز الہی کہتے ہیں دو سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دوں گا، سوچوں گا بھی نہیں، پنجاب اسمبلی کے ممبران اسمبلی کی یہ اوقات ہے؟ ویڈیو آپ کی پکڑی جارہی ہیں، جس میں آپ پیسے دے رہے ہیں، آزاد کشمیر الیکشن میں آپ کے پیسے پکڑے گئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy