خانہ کعبہ صحن کعبہ کے سنگ مرمر تبدیل

Published on January 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments


جدہ(زکیر ایمد بھٹی) مقدس مساجد کی انتظامیہ نے خانہ کعبہ کے صحن میں 150 مربع میٹر کے لگ بھگ نیا سنگ مرمر لگوادیا- مسجد الحرام انتظامیہ کے ماتحت اصلاح و مرمت کے ادارے کے انچارج محسن السلمی نے بتایا کہ مطاف ، صفا اور مروہ کے درمیان سعی والے علاقے اور اذان والے مقام (مکبریہ) کا سنگ مرمر تبدیل کرایا جارہا ہے- مسجد الحرام کے سارے صحنوں اور دالانوں میں نیا سنگ مرمر لگایا جائے گا- حرم شریف کے جس حصے کا سنگ مرمر متاثر ہوا ہوگا اسے اول تو چمکانے کی کوشش ہوگی وگرنہ اس کی جگہ نیا لگادیا جائے گا ۔السلمی نے توجہ دلائی کہ بعض حصوں میں سنگ مرمر پرانا ہوجانے کی وجہ سے اس کی تاثیر ختم ہوگئی ہے- اب وہ پہلے کی طرح ٹھنڈا نہیں رہتا-السلمی نے بتایا کہ چالیس ٹیکنیشن اور انجینیئر چوبیس گھنٹے اصلاح و مرمت پر مامور ہیں- حرم شریف خصوصا طواف کے صحن میں جو سنگ مرمر لگایا جاتا ہے وہ کمیاب ہے- اسے خاص طور پر مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ کے لیے درآمد کیا جارہا ہے- اس کی خصوصیت یہ ہے کہ زائرین کو آنے جانے اور چلنے پھرنے میں سہولت رہتی ہے- یہ روشنی اور حرارت کو جذب کرتا ہے۔السلمی نے بتایا کہ یہ سارے کام عالمی معیار کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے انجام دیے جارہے ہیں-

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes