آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی میدان مارے گی اخلاق بانیاں

Published on January 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments

کھوئی رٹہ(یو این پی) پیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی رہنما اخلاق بانیاں نے کہا کہ (ن) لیگ کا وجود آزاد کشمیرمیں ختم ہو چکا ہے حلقہ کھوئی رٹہ کے عوام پیپلز پارٹی اور محمد مطلوب انقلابی مرحوم کے ویژن کو آگے لے کر چل رہے ہیں اپنے والد کے مشن کو اب ولید انقلابی پورا کریں گے (ن) لیگ کی کارکردگی صفر ہے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی میدان مارے گی پیپلز پارٹی کے گزشتہ 5 سالہ دور میں جو ریکارڈ ترقیاتی کام ہو ئے عوام آج پیپلز پارٹی کے دور کو یاد کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی رہنما اخلاق بانیاں نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جس طرح عوام کو ذلیل خوار کیا اس کی مثال نہیں ملتی اس حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں موجودہ حکومت کی گرتی ہوئی دیوا ر کو آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی آخری دھکا دے گی انشاءاللہ آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں پیپلز پارٹی پورے آزاد کشمیر سے کلین سویپ کرے گی حکومت بنا کر عوامی محرومیوں کا ازالہ ان کی دہلیز پر کریں گے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes