رمضان بازار، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت70 روپے فی کلو کردی گئی

Published on April 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم شہبازشریف نے روزہ داروں کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عید تک10 کلو آٹے کا تھیلا 550 سے کم کرکے400 روپے، رمضان بازار اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی70 روپے فی کلو کردی گئی، انہوں نے کہا کہ دیگرصوبے بھی یہ قیمتیں مقرر کرنے کی کوشش کریں۔ میڈیاکے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی تشکیل کے بعد اجلاس ہوا، اجلاس میں رمضان المبارک میں عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا، اجلاس میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا، صوبائی چیف سیکریٹریز نے وزیراعظم کو قیمتوں اور اشیا کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعظم شہبازشریف نے روزہ داروں کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں عید تک 10 کلو آٹے کا تھیلا 550 سے کم کرکے 400 روپے اور رمضان بازار اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 75 سے 70 روپے کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog