پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ؛دم توڑتے فکسنگ کیس کو ’’برطانوی آکسیجن ‘‘دینے کی کوشش

Published on June 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments

لاہور (یو این پی) دم توڑ تے فکسنگ کیس کو ’’برطانوی آکسیجن‘‘دینے کی کوشش شروع کردی گئی جہا ں پی ایس ایل 2 میں سپاٹ فکسنگ ہونے کے ٹھوس شواہدسے بھری پاکستان کرکٹ بورڈ کی مٹھی ’’خالی‘‘ہوگئی اور اب ناصرف ٹربیونل میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی رپورٹ بطور ثبوت پیش کرنے کی درخواست دیدی گئی ہے بلکہ بورڈ کے وکیل اوپنر شرجیل خان سے جرح کے بھی خواہشمند ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فکسنگ کیس میں نیا موڑ آگیا ہے جہاں کھلاڑیوں کیخلاف فکسنگ کے ٹھوس ثبوت موجود ہونے کے دعویدار پاکستان کرکٹ بورڈ نے اب برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی رپورٹ بطور ثبوت پیش کرنے کی درخواست دیدی ہے ،پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے گزشتہ روز پیشی کے دوران موقف اپنا یا کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے شواہد کے تبادلے کیلئے ہم سے رابطہ کیا ہے اور ہم بھی اپنے کیس کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے برطانوی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ رواں ماہ کے آخرتک ہمارے پاس پہنچ جائے گی جسے ہم ٹربیونل میں بطور ثبوت پیش کرینگے۔سماعت کے بعد شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے کہا بورڈ کی درخواست غیر قانونی ہے ،یہ صرف کیس کو لٹکانے کے بہانے ہیں ،انہوں نے کہا بورڈ کواسی رپورٹ پر انحصار کرنا تھا تو اتنی جلدی ٹربیونل کیوں بنایا ،سچ تو یہ ہے کہ پی سی بی کے پاس میرے موکل کیخلاف کوئی ٹھوس موجود ہی نہیں ہے اور بورڈ حکام اس کیس کو سول مقدمات کی طرح چلانا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پی ایس ایل میں شرجیل خان اور خالد لطیف کا ہر جگہ ایک ساتھ رہنا محض اتفاق تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy