نوشہرو فیروز،ڈرائیوروں اور مسافروں کو روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی مہم

Published on January 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 254)      No Comments

نوشہرو فیروز (یواین پی)ڈرائیوروں اور مسافروں کو روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی دھند میں گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ ضرور استعمال کریں۔ آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر کلیم امام ایڈیشنل آئی جی زبیر احمد ھاشمی ڈی آئی جی ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی اور سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی کے سلسلے میں بیٹ انتیس کنڈیارو کے ڈی ایس پی راشد علی شاہ کی زیر نگرانی گائیڈنس سینٹر کنڈیارو پر انسپکٹر عبدالرشید سھتواور دوسرے افسران نے ایک روڈ سیفٹی سیمینار کیا جس میں ڈرائیوروں اور مسافروں کو روڈ سیفٹی کے متعلق بریفننگ دی گئی اس موقع پر موٹروے پولیس کے افسران نے بتایا کے ہماری چھوٹی سی غلطی بڑے بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے جس میں کافی جانی و مالی نقصان ہوجاتا ہے ہمیں چاہئے کے گاڑی قانون کے مطابق اور احتیاط سے چلائیں، سیٹ بیلٹ اور موٹر سائیکل پر سیفٹی ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں۔ اوور سپیڈ، اوور لوڈنگ، غیر مناسب طریقے سے لوڈنگ، مسافروں کو گاڈیوں کی چھتوں پر بٹھانے، غلط اوور ٹیک ہر گز نہ کریں اس کے علاو¿ہ موجودہ کورونا کی صورتحال کے تحت خاص طور پر مسافر گاڑیوں والے ڈرائیور خود بھی ماسک کا استعمال کریں اور مسافروں کو بھی لازمی پہنائیں، موٹروے پولیس کے افسران نے مزید کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی، مدد یا حادثے کی صورت میں ہیلپ لائن 130 ایک سو تیس پر کال کریں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme