شدید بارش گرمی کے ستائے شہریوں کے چہروں پر رونق لے آئی

Published on August 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

666راولپنڈی ۔۔۔شہر بھر میں شدید بارش گرمی کے ستائے شہریوں کے چہروں پر رونق لے آئی ۔مون سون بارشوں میں چند روزہ تعطل کے باعث موسم کی حدت میں اضافہ سے شہری پریشانی کا شکار تھے اور بارش کے لیے دعائیں بھی جاری تھیں ۔جمعہ کی رات 10بجے کے قریب اچانک تیز بارش شروع ہوگئی جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور دیکھتے ہی دیکھتے ہر طرف جل تھل ہو گیا۔بارش کی آمد کے ساتھ ہی کئی علاقوں کی بجلی غائب ہو گئی تاہم کچھ وقت کے بعد یہ تعطل ختم ہو گیا ۔بارش نے جہاں گرمی کی شدت میں کمی کی اور شہریوں کو گرمی سے نجات دلا کر انہیں مسرور کیا وہیں نشیبی علاقوں کے مکین بارش کی ممکنہ تباہ کاریوں سے پریشان بھی رہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes