بھارت جعلی ابلاغی اداروں کے ذریعے انتہا پسندی کی فنڈنگ کررہا ہے، وزیراعظم

Published on December 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی توجہ خطے میں بھارت کے مذموم عزائم کی طرف مبذول کرادی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالم برادری کی توجہ مسلسل اس جانب مبذول کراتا رہا ہے کہ بھارت خطے میں جمہوریتوں کو کمزور کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت جعلی ابلاغ عامہ کے اداروں اور تِھنک ٹینکس کے ذریعے انتہا پسندی کی فنڈنگ کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان نے اپنے ملک میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی سے متعلق شواہد پر مشتمل ڈوزیئر اقوام متحدہ میں جمع کرایا ہے۔عمران خان نے کہا کہ یورپی ادارے ڈس انفو لیب نے بھارت کے وسیع نیٹ ورک کی سرگرمیوں کوبے نقاب کیا، یورپی اداریکیانکشاف سیپاکستان کیمؤقف کی توثیق ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی عزائم اب عالمی نظام کے استحکام کیلئے بھی خطرہ بن چکے ہیں، عالمی برادری کوبھارت کیخطرناک عزائم کانوٹس لینا چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes