ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈیرن سیمی کیلئے شاندار پیغام جاری کردیا

Published on March 12, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments


راولپنڈی (یواین پی) ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزار قائد پر حاضری دینے اور بانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے نام ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ڈیرن سیمی کو پاکستان میں ایک بار پھر خوش آمدید کہتے ہیں ،ان کی پاکستان میں موجودگی باعث مسرت ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے پر ڈیرن سیمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔خیال رہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے جاوید آفریدی کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کو بھی خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes